December 23, 2024

” اسلام آباد انتظامیہ کا تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار ” | GNN INFO

پی ٹی آئی

اسلام آباد انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو 30 مارچ کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔

ڈی سی اسلام آباد نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے پہلے بھی این او سی شقوں کی خلاف ورزی کی ہے۔

حماد اظہر پی ٹی آئی پنجاب کے صدر اورسیکریٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی

اسلام آباد میں جلسے کی درخواست ریجنل صدر عامر مسعود مغل نے دی تھی جن کی درخواست پر ہائیکورٹ نے ڈی سی اسلام آباد کو 2 دن میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔

تحریک انصاف نے درخواست میں استدعا کی تھی کہ عدالت فریقین کو 30 مارچ کو رات 10 بجے اسلام آباد میں جلسہ کرنے کی اجازت دینے کا حکم دے، پی ٹی آئی کو پریڈ گراؤنڈ ایف 9 پارک یا ڈی چوک پر جلسے کی اجازت دی جائے۔

اسلام آباد انتظامیہ کا بھکاریوں کے خلاف آپریشن،متعدد بھکاری گرفتار

درخواست میں کہا گیا تھا کہ عدالت فریقین کو جلسے کے روز سڑکیں بند کرنے، شرکاء کیخلاف پر تشدد کارروائی نہ کرنے کے احکامات جاری کرے۔



About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *