December 23, 2024

” پنجاب کی جیلوں سے 28 قیدی رہا ، 2367 کی سزائوں میں تین ماہ کی کمی ” | GNN INFO

قیدی

صدر مملکت آصف زرداری اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے اعلان کے بعد پنجاب کی جیلوں سے 28 قیدی رہا جبکہ 2367 کی سزاؤں میں کمی کر دی گئی۔

صدر اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے ماہ رمضان المبارک، یوم پاکستان اور عیدالفطر کی مناسبت سے قیدیوں کی سزا میں 90، 90 یوم کمی کا اعلان کیا۔

سزا میں کمی کا اطلاق زنا، دہشتگردی، ڈکیتی، اغوا، جاسوسی، بغاوت اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں کے سوائے دیگر جرائم کے قیدیوں پر ہوا۔

امریکہ میں قیدی 48 سال سزا بھگتنے کے بعد بےگناہ قرار

ایسے مرد قیدی جن کی عمر 65 سال یا اس سے زائد ہے اور اپنی سزا کا 1/3 حصہ کاٹ چکے ہیں اور ایسی خواتین جن کی عمر 60 سال یا اس سے زائد ہے اور اپنی سزا کا 1/3 حصہ کاٹ چکی ہیں اور ایسی خواتین قیدی جن کے ہمراہ بچے بھی موجود ہیں، انکو سزاؤں میں چھوٹ ملی ہے۔

وزیراعلی پنجاب کی کوٹ لکھپت جیل آمد، قیدی خواتین کے ساتھ افطار ی کی

اس کے علاوہ نو عمر قیدی جن کی عمر 18 سال سے کم ہے اور اپنی سزا کا 1/3 حصہ کاٹ چکے ہیں ان پر بھی اس سزا میں کمی کا اطلاق ہوا، مالی غبن اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے قیدیوں کی سزا میں کمی نہیں کی گئی۔



About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *