” اسلام آباد میں پراپرٹی پر بھاری ٹیکس عائدکردیا گیا ” | GNN INFO
”
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پراپرٹی پر بھاری ٹیکس عائد کردیا گیا جس کا کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے ) نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
سی ڈی اے کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سیکٹرز اور ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں پلاٹس پر سالانہ بھاری پراپرٹی ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق شہزاد ٹاؤن، مارگلہ ٹاؤن اور راول ٹاؤن میں 140 اسکوائرز یارڈز تک پلاٹس پر 24 ہزار ٹیکس عائد کیا ہے جبکہ 8 کنال تک کے فارم ہاؤس پر ایک لاکھ 80 ہزار روپے کا پراپرٹی ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔
سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے رویے میں بہتری آئی ہے ، مصدق ملک
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 90 سے 120 کنال تک فارم ہاؤسز پر 4 لاکھ 42 ہزار روپے پراپرٹی ٹیکس ہوگا، بلیو ایریا میں کمرشل پراپرٹیز پر گراؤنڈ فلور میں پر اسکوائر فٹ 32 روپے ٹیکس عائد ہوگا جب کہ بیسمنٹ میں پر اسکوائر فٹ 22 روپے اور رہائشی اپارٹمنٹ فی مربع فٹ 26 روپے ٹیکس عائدہوگا۔
ہمارے 40ایم پی ایز توڑے جا چکے ہیں، شیرافضل مروت
اس کے علاوہ پرائیویٹ اسپتالوں میں پراسکوائر فٹ 22 روپے پراپرٹی ٹیکس عائد ہو گا، پیٹرول پمپس اور سی این جی اسٹیشنز میں پراسکوائر یارڈ 180 روپے ٹیکس لاگو ہوگا جبکہ مارکیز اور میرج ہالز میں فی مربع فٹ 13 روپے پراپرٹی پر بھی ٹیکس عائد ہوگا۔
”