December 23, 2024

” کینیڈا کا پہلی بار عارضی رہائشیوں اور غیر ملکی ورکرز کی تعداد میں کمی کا فیصلہ ” | GNN INFO

کینیڈا

 وزیر برائے امیگریشن کینیڈین حکومت نے پہلی بار عارضی رہائشیوں کی تعداد میں کمی کا فیصلہ کر لیا۔

غیر میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈا کی حکومت نے پہلی بار غیر ملکی ورک پرمٹ رکھنے والے ورکرز اور عارضی رہائشیوں کی تعداد میں کمی کا فیصلہ کیا ہے جس کا اعلان کینیڈا کے امیگریشن وزیر نے کیا۔ کینیڈین امیگریشن وزیر مارک مر نے کہا کہ پہلے مرحلے میں عارضی رہائشیوں کی تعداد میں 5 سے 6.2 فیصد تک کمی کی جائے گی۔

عید پر نئے کرنسی نوٹ جاری ہونگے یا نہیں ؟ اہم خبر

اس کے علاوہ کینیڈا کے وزیر برائے امپلائمنٹ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت غیر ملکی ورکرز کی تعداد میں بھی کمی کر رہی ہے جس کے تحت 20 سے 30 فیصد غیر ملکی ورکرز کو کاروبار میں شامل کیا جاسکتا ہے تا ہم زرعی سیکٹر پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔

رپورٹس کے مطابق کینیڈا میں عارضی رہائش پذیر افراد کی تعداد 2.5 ملین سے تجاوز کر چکی ہے جو کینیڈین آبادی کا 6.2 فیصد ہیں۔ اس سے قبل کینیڈا کے وزیر امیگریشن یہ عندیہ دے چکے تھے کہ 2024 سے ملک میں غیر ملکی ورکرز کے داخلے پر پابندیاں عائد کی جائیں گی۔



About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *