” صدرمملکت نے مسلح افواج کے افسران اور جوانوں کو ملٹری ایوارڈ سے نوازا ” | GNN INFO
”
صدر مملکت آصف علی زرداری نے مسلح افواج کے افسران اور جوانوں کو ملٹری ایوارڈ سے نوازا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق صدر مملکت کی جانب سے افسران اور جوانوں کو ایک ستارہ بسالت، 135 تمغہ بسالت، 45 امتیازی اسناد عطا کی گئیں۔
معروف ماہر تعمیرات ملیکہ جنید کو ستارہ امتیاز سے نواز دیا گیا
آئی ایس پی آر کے مطابق 148چیف آف آرمی اسٹاف تعریفی کارڈز اور 23 کوہلال امتیاز ایوارڈسے نوازاگیا،109کوستارہ امتیاز ملٹری اور 137 کوتمغہ امتیاز ملٹری عطاکیے گئے۔
صدر مملکت نے اسپیشل سروسز گروپ کے سپاہی اسرار محمد کو ستارہ بسالت سے نوازا۔
”