December 23, 2024

” معروف ماہر تعمیرات ملیکہ جنید کو ستارہ امتیاز سے نواز دیا گیا ” | GNN INFO

ملیکہ جنید

کراچی گورنر ہاؤس میں سول اعزازات تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی، گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد میں سول ایوارڈ تقسیم کئے۔

دنیا بھر میں معروف ماہر تعمیرات ملیکہ جنید کو بھی ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔سندھ سے تعلق رکھنے 76 افراد کو ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔

عالمی شہرت یافتہ ماہر تعمیرات ملیکہ جنید کو فن تعمیر اور سماجی خدمات میں ان کی خدمات کے اعتراف پر ستارۂ امتیاز سے نوازا گیا۔

ملیکہ جنید امریکہ میں مقیم ہیں اور بین الاقوامی سطح پر جانی پہچانی اور ایوارڈ یافتہ آرکیٹیکٹ ہیں، وہ کراچی میں پیدا ہوئیں، وہ ایوارڈ یافتہ تعمیراتی فرم ایم ڈیزائنز آرکیٹیکٹس کی بانی ہیں۔

صدر آصف زرداری نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کو نشان پاکستان کے اعزاز سے نوازا

تعمیرات بنیادی طور پر مردوں کی فیلڈ سمجھی جاتی ہے تاہم ملیکہ جنید نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں اور جدید خیالات کی بناء پر اس فیلڈ میں منفرد مقام حاصل کیا، اب مسز ملکہ جنید بین الاقوامی سطح پر انتہائی معزز و معروف آرکیٹیکٹ کے طور پر پہچانی جاتی ہیں۔ ان کے کلائنٹس میں ایپل، ٹیسلا، فیس بک، گوگل، واٹس ایپ سمیت کئی نامور برانڈ کے ایگزیکٹو شامل ہیں۔

ملیکہ جنید نے آرکیٹیکچرل کی تعلیم لاہور نیشنل کالج آف آرٹس سے حاصل کی جس کے بعد امریکی ریاست لوزیانا کی یونیورسٹی لوزیانا اسٹیٹ یونیورسٹی سے آرکیٹیکچر میں گریجوایشن مکمل کی۔

ملیکہ جنید اپنے کام کی بدولت کئی معتبر اداروں سے ایوارڈز حاصل کر چکی ہیں، جن میں ورلڈ آرکیٹیکچر اینڈ ڈیزائن ایوارڈز، نیشنل ایسوسی ایشن برائے ری ماڈلنگ انڈسٹری، مینلو پارک سٹی کیلیفورنیا کی جانب سے انوائرمنٹ کوالٹی ایوارڈ، کسٹم ہاؤس بنانے پر گولڈن نگٹ ایوارڈ اور پلاٹیم جیوری ایوارڈز شامل ہیں۔

وہ امریکہ میں رہ کر پاکستانی تعمیراتی مصنوعات کو متعارف کروانے میں پرعزم ہیں، انہوں نے اسٹین لیس اسٹیل سے بنی سیڑھیاں، آرکیٹیکچرل اسٹرکچرز، کچن کیبنٹ، کسٹم دروازے، الماریاں اور فرنیچر سمیت روایتی جھروکہ اور لکڑی سے بنی مصنوعات اپنے کلائنٹس کے لئے پاکستان سے درآمد کی ہیں۔

یوم پاکستان پر مسلح افواج کی پریڈ، لڑاکا طیاروں کا شاندار فلائی پاسٹ

ملیکہ جنید کے ڈیزائنز کو بین الاقوامی سطح پر بھرپور پذیرائی ملی ہے اور ان کا کام کئی مقامی اور بین الاقوامی ٹی وی اور پرنٹ میڈیا میں نشر اور شائع ہواہے جن میں وال اسٹریٹ جرنل، سین فرانسسکو کرونیکل، پنچ میگزین، HGTV یو ایس اے سمیت کئی ادارے شامل ہیں۔

ملیکہ جنید مقامی اور بین الاقوامی کمیونٹیز میں انٹرپرینیورشپ کو فروغ دینے کے حوالے سے بھی جانی جاتی ہیں، انہوں نے 2010ء میں پاکستان گرین بلڈنگ کاؤنسل کو قائم کیا اور کامیابی سے پاکستان کو ورلڈ گرین بلڈنگ کاؤنسل کا مستقل رکن بنایا۔

ایک دہائی سے پاکستان گرین بلڈنگ کاؤنسل پاکستان کے تعمیراتی شعبے میں تعمیراتی معیار، گائیڈ لائنز متعارف کروانے کے ساتھ مستحکم بنیادوں پر ایسی پریکٹسز کو فروغ دے رہی ہے جن سے عمارتوں کی تعمیر کو نئی جہت ملی ہے۔



About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *