” یوم پاکستان، تہران کا آزادی سکوائر پاکستان اور ایران کے پرچموں سے جگمگا اٹھا ” | GNN INFO
”
84 ویں یوم پاکستان کے موقع پر تہران کے آزادی سکوائر کو پاکستان اور ایران کے پرچموں سے منور کردیا گیا۔
سماجی پلیٹ فارم ایکس پر ایران کے سفارت خانے کی جانب سے ویڈیو شئیر کی گئی جس میں تہران کے آزادی اسکوائر کو پاکستان اور ایران کے پرچموں سے منور ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ساتھ ہی ایران نے یوم پاکستان کے موقع پر پاکستانی عوام اور حکومتِ پاکستان کو مبارک باد پیش کی۔
صدر آصف زرداری نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کو نشان پاکستان کے اعزاز سے نوازا
ایران کی جانب پاکستان کے قومی دن کے موقع پر یکجہتی کے مظاہرے کو سراہتے ہوئے ایران میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے کہا کہ ایرانی اقدام دونوں ممالک کے گہری دوستی اور دوستانہ روابط کی علامت ہے۔
ان کاکہنا تھا کہ یوم پاکستان کے موقع پر تعاون اور گرم جوشی کے مظاہرے پر ایران کے مشکورہیں۔
”