December 23, 2024

” برطانوی شہزادی کینسر میں مبتلا ” | GNN INFO

برطانوی شہزادی کینسر میں مبتلا

لندنبرطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن نے کینسر میں مبتلا ہونے کی تصدیق کر دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کے پیٹ کی سرجری ہوئی تھی اور خیال تھا کہ یہ کینسر نہیں ہے لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ کینسر تھا۔

انہوں نے کہا کہ کینسر میں مبتلا ہونے کی خبر ان کے لیے بہت بڑا دھچکا تھی لیکن وہ اپنے بچوں اور اہلخانہ کے لیے اسے منظر عام پر نہیں لانا چاہتی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: کوئی یہ کیوں نہیں دیکھ سکتا کہ آپ ان کیلئے کتنا کرتے ہیں، نعمان اعجاز

کیٹ مڈلٹن نے کہا کہ ان کی بیماری کے علاج کے لیے کیمیو تھراپی جاری ہے اور دن بدن اس سے صحت مند ہو رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہزادے ولیم کا ان کے ساتھ ہونا ان کے سکون اور علاج کا بہت بڑا سورس ہے اور انہیں شہزادے سے ہر جگہ بہت زیادہ سپورٹ ملی ہے۔



About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *