” عید الفطر پر طویل چھٹیاں ملنے کا امکان ” | GNN INFO
”
پاکستان میں رواں سال عید الفطر کے موقع پر ممکنہ طور پر طویل چھٹی ہونے کا امکان ہے۔
پاکستان میں عید کے موقع پر ملنے والی تعطیلات کی ممکنہ تعداد کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔ پاکستان میں عیدالفطر کے موقع پر 6 چھٹیاں ملنے کا امکان ہے تاہم حتمی اعلان حکومت کی جانب سے کیا جائے گا۔
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق عیدالفطر 10 اپریل بروز بدھ کو ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی عید الفطر 2024 کی ممکنہ تاریخ کی خبروں پر وضاحت
عام طور پرعید کی چھٹیوں کا آغاز عید سے ایک روز قبل ہوتا ہے لہذا اگر 10 اپریل بروز بدھ کو عید ہوتی ہے تو عید کی چھٹیاں منگل سے شروع ہوں گی۔
اس صورت میں حکومت کی جانب سے منگل سے جمعہ تک 4 چھٹیاں دی گئیں تو ویک اینڈ ملا کر کل 6 چھٹیاں بن جائیں گی۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے عید الفطر 2024 کی ممکنہ تاریخ کی خبروں پر وضاحت بھی دے دی ہے۔
وضاحت میں کہا گیا ہےکہ سوشل میڈیا پر عیدالفطرکی ممکنہ تاریخ کی خبرمیں صداقت نہیں ہے، ہماری جانب سےکوئی پیشگوئی یا اعلان نہیں کیا گیا،عید کےچاندکا اعلان رویت حلال کمیٹی کی جانب سے کیا جائے گا۔
واضح رہےکہ میڈیا رپورٹس کےمطابق ماہرین فلکیات کی جانب سےملک بھرمیں 11 اپریل کو عیدالفطرمنائےجانےامکان ظاہر کیا گیا تھا،تاہم میٹ کی آفس کی جانب سے کسی اعلان یا پیشگوئی کی خبروں کو مسترد کردیا گیا ہے۔
عید اگر 11 اپریل کوہوتی ہےتوپاکستانی اس سال رمضان کےمقدس مہینےمیں 30 روزے رکھ پائیں گے،واضح رہےکہ ملک بھرمیں ماہ صیام کا آغاز 12 مارچ کو ہوا تھا اورشوال کا چاند 10 یا 11 اپریل کو نظر آنےکا امکان ہے۔
”