” ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 23 کروڑ 94 لاکھ ڈالر کا اضافہ ” | GNN INFO
”
اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 23 کروڑ 94 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔
بینک کی رپورٹ کے مطابق 15 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملکی زرمبادلہ ذخائر 13 ارب 39 کروڑ ڈالر رہے۔
اسٹیٹ بینک کے ذخائر 10 کروڑ 50 لاکھ ڈالر بڑھ کر 8 ارب ایک کروڑ ڈالر رہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت آغاز،100انڈیکس میں 70پوائنٹس کااضافہ
کمرشل بینکوں کے ذخائر 13 کروڑ 44 لاکھ ڈالر بڑھ کر 5 ارب 37 کروڑ ڈالر رہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 105 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا۔
”