” امریکی ارکان کانگریس کی بھارت کیجانب سے مذہبی برادریوں کی توہین پر تشویش ” | GNN INFO
”
واشنگٹن: امریکی ارکان کانگریس نے بھارت کی طرف سے مذہبی برادریوں کی توہین پر تشویش کا اظہار کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی ارکان نے بھارتی حکومت سے حملوں کے ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔
امریکی کانگریس کے پینل ارکان نے کہا کہ بھارتی حکومت تشدد پر اکسانے کی تحقیقات اور قانونی کارروائی کرے۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اقتدار میں خدشات بڑھ گئے۔
کانگریس رکن میک گورن نے کہا کہ اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ 2022 میں انسانی حقوق مسائل کی نشاندہی کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: پولینڈ میں بھی کسان سڑکوں پر نکل آئے
کانگریس رکن کرس اسمتھ نے کہا کہ بھارت میں مسلمان اور مسیحی بہت تکلیف میں ہیں جبکہ بھارتی قوانین اور پالیسیاں مذہبی اقلیتوں سے امتیازی سلوک کرتے ہیں۔
کمشنر برائے مذہبی آزادی اسٹیفن شنیک نے کہا کہ بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں تشویشناک ہیں اور بی جے پی حکومت اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیز بیان بازی جاری رکھے ہوئے ہے۔
”