December 23, 2024

” پولینڈ میں بھی کسان سڑکوں پر نکل آئے ” | GNN INFO

پولینڈ میں بھی کسان سڑکوں پر نکل آئے

وارسا: پولینڈ میں بھی کسان حکومتی پالیسیوں کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پولینڈ میں کسانوں نے حکومتی پالیسیوں کے خلاف شدید احتجاج کیا اور ملک بھر میں مظاہرین نے اہم شاہراہیں بند کر دیں۔ جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بری طرح سے متاثر ہوئی۔

اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کرنے والے مظاہرین نے جرمنی کی سرحد کو بھی بند کر دیا۔

مظاہرین نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی اور یوکرین سے زرعی درآمدات پر کسٹم ڈیوٹی دوبارہ لگانے کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کرائے کے غنڈے اور قاتلوں کا گروہ بن گئی

پولینڈ کی کسان یونین کے ترجمان نے کہا کہ یورپی یونین کی جانب سے بھی نافذ کی گئی زرعی پالیسیز کی مخالفت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ پولینڈ کی جانب سے یوکرین پر روس کے حملے کے بعد کسٹم ڈیوٹی معاف کر دی گئی تھی جس کے بعد سے پولینڈ اور یورپی یونین کے دیگر مقامات پر کسان چند مہینوں سے سراپا احتجاج ہیں۔



About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *