December 24, 2024

” ناران میں گلیشیئر نے تباہی مچا دی، کئی ہوٹل دب گئے ” | GNN INFO

ناران میں گلیشیئر نے تباہی مچا دی، کئی ہوٹل دب گئے

بالاکوٹ: سیاحتی مقام ناران میں گلیشیئر نے تباہی مچا دی، کئی ہوٹل گلیشیئر گرنے سے دب گئے۔

ڈی جی کاغان ڈیولپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) محمد شبیر خان نے کہا ہے کہ ناران سے سیف الملوک جھیل جانے والی شاہراہ پر برفانی گلیشیئر گرنے سے کئی ہوٹل دب گئے ہیں جس سے بعض ہوٹلوں کی عمارتوں کو نقصان بھی پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ناران کے راستے برفباری کے باعث بند ہیں اس لیے نقصانات کی مصدقہ تفصیلات نہیں مل سکیں۔ جب تک ٹیم موقع پر نہیں پہنچتی کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: دہشتگردوں کو نہ روکا گیا تو افغانستان کی بھارت کیساتھ تجارتی راہداری بند کر دیں گے خواجہ آصف

ڈی جی کے ڈی اے نے کہا کہ صورت حال کے پیش نظر کے ڈی اے کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا ہے اور نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی تشکیل دی ہے، متاثرین کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ناران روڈ بحال ہونے کے فوری بعد متاثرہ افراد کی بحالی میں مدد کریں گے۔ ناران میں درجنوں ہوٹلز کے گلیشیئر کی زد میں آکر تباہ ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔ تحصیل انتظامیہ اور محکمہ مال کے ساتھ ملکر ابتدائی معلومات لے رہے ہیں۔



About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *