December 24, 2024

” بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کرائے کے غنڈے اور قاتلوں کا گروہ بن گئی ” | GNN INFO

بھارت کو لاک ڈاؤن سے بچانا ہے، وزیراعظم مودی

انتہا پسند مودی سرکار کی بھارتی خفیہ ایجنسی را کرائے کے غنڈے اور قاتلوں کا گروہ (Rogue Assassins Wing) بن گئی ہے۔

بھارت میں سرکاری تفتیش کے مطابق امریکہ میں سکھ رہنما کی قتل کی سازش میں بھارتی ایجنٹ ملوث تھے،ان بھارتی ایجنٹوں کا تعلق بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ سے تھا۔

بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ان ایجنٹوں کی براہ راست سربراہی نریندر مودی کے ہاتھوں میں ہے۔بھارت اب اپنے بھونڈے طریقے پکڑے جانے پر ان قاتل ایجنٹوں کو Rogue ایجنٹ قرار دیکر سرکاری سرپرستی پر پردہ ڈالنا چاہتا ہے۔

امریکی حکومت نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے،امریکی سکھ لیڈر گرپتونت سنگھ پنوں کی بھارتی ایجنٹوں کے ذریعے قتل کی سازش کا انکشاف گزشتہ سال نومبر میں ہوا۔

امریکی حکومت نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔

امریکی سکھ لیڈر گرپتونت سنگھ پنوں کی بھارتی ایجنٹوں کے ذریعے قتل کی سازش کا انکشاف گزشتہ سال نومبر میں ہوا۔

امریکی حکام کا کہنا تھا کہ بھارتی خفیہ ایجنٹ مذکورہ سکھ لیڈر کو قتل کرنا چاہتے تھے۔

مذکورہ سکھ لیڈر بھارتی حکومت اور نریندر مودی کی شدت پسند پالیسیوں کا سخت ترین ناقد ہے۔

مودی کے زیر سایہ چلنے والی بھارتی خفیہ ایجنسی را کرائے کے غنڈے اور قاتلوں کا ایک گروہ بن چکی ہے۔



About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *