” نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز: عثمان خان کو موقع دیئے جانے کا امکان ” | GNN INFO
”
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 میں دو سنچریاں اسکور کرنے والے بیٹر عثمان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز میں موقع دیئے جانے کا امکان ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق عثمان خان کو تریبتی کیمپ میں شرکت کیلئے بلایا گیا ہے جبکہ عماد وسیم کو ایک مرتبہ پھر نظر انداز کیے جانے کا امکان ہے۔
قومی سلیکشن کمیٹی کی جانب سے جلد ہی تقریباً 25 کھلاڑیوں کے پول کا اعلان متوقع ہے، ہوم سیریز کیلئے کھلاڑیوں کے انتخاب اسی پول سے کیا جائے گا، جنکی ٹریننگ کاکول میں آرمی بیس میں تربیتی کیمپ کروائی جائے گی۔
35 سالہ عماد کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل نہیں ہیں کیونکہ انہوں نے اپنی ریٹائرمنٹ واپس نہیں لی ہے، جب تک وہ باضابطہ طور پر اپنی ریٹائرمنٹ واپس نہیں لے لیتے۔ سلیکٹرز ان کے انتخاب کیلئے غور کرنے سے قاصر ہیں۔
”