December 23, 2024

” بیرسٹر گوہر کا ڈونلڈ لو کی دوبارہ انکوائری کا مطالبہ ” | GNN INFO

بیرسٹر گوہر کا ڈونلڈ لو کی دوبارہ انکوائری کا مطالبہ

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ڈونلڈ لو نے جو کہا وہ جھوٹ ہے ہم اس کی دوبارہ انکوائری کا مطالبہ کرتے ہیں۔

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے تفصیلی ملاقات ہوئی ہے۔ ڈونلڈ لو نے کل جو بیان دیا اس پر اسد مجید کو بیان جاری کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسد مجید نے ڈونلڈ لو کے ساتھ میٹنگ کا اعتراف کیا ہے۔ اسد مجید نے جو سائفر کی تصدیق کی اور ان ہی کی سفارش پر ڈیمارش کیا گیا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ڈونلڈ لو نے سائفر کے مواد کو مسترد کیا ملاقات کو بھی مسترد کیا ہے۔ اسد مجید نے سائفر کا مواد عدالت میں جمع کروایا اور ملاقات کی تصدیق کی۔

انہوں نے کہا کہ علیمہ خان نے ڈونلڈ لو کے خلاف کیس کا کہا تھا لیکن یہ ان کی فیملی کا فیصلہ تھا۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اگر جیل سے باہر آئے تو وہ کسی ڈیل کے نتیجے میں باہر نہیں آئیں گے۔



About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *