December 23, 2024

” مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کا اضافہ ” | GNN INFO

سونے کی قیمت

ملک بھر میں میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا، مقامی سطح پر فی تولہ سونا 4600 روپے مہنگا ہوا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کے اضافے سے نئی قیمت 2 لاکھ 32 ہزار 400  روپے تک جاپہنچی۔

اسی طرح ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 943 روپے کا اضافہ ہوا جس سے نئی قیمت 1 لاکھ 99 ہزار 245 روپے ہوگئی۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی،انڈیکس 66 ہزار کی حد عبور کر گیا

دوسری طرف عالمی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونا 47 ڈالر مہنگا ہوا جس کے بعد نئی قیمت 2225 ڈالر فی اونس تک جاپہنچی۔

دوسری طرف ملک بھر میں چاندی کی فی تولہ قیمت 2648 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 2273 روپے رہی۔



About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *