” خدا کا خوف رکھنے والے مرد سے شادی کرنا چاہتی ہوں، یشما گِل ” | GNN INFO
”
پاکستانی اداکارہ یشما گِل نے کہا ہے کہ وہ خدا کا خوف رکھنے والے مرد سے شادی کرنا چاہتی ہیں۔
ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ جس انسان کے دل میں خدا کا خوف ہوگا وہ دوسرے انسان کے جذبات کا خیال رکھے گا۔
سحری و افطاری خاوند ہی بناتے ہیں، اداکارہ صرحا اصغر
اداکارہ کا کہنا تھا کہ جس شخص سے وہ شادی کی خواہشمند ہیں اس کے اخلاق اچھے ہونے چاہئیں اور جب انسان بااخلاق ہو تو باقی زندگی خود بخود ٹھیک ہوجاتی ہے۔
یشما گِل کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ کی شادی کے متعلق سوچ بہت الگ ہے اور وہ ان کی شادی ایک کزن سے کرانا چاہتی ہیں جو اداکارہ سے چار برس چھوٹا ہے۔
”