” سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں آئندہ پیر تک بارش اور ژالہ باری کا امکان ” | GNN INFO
”
سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں آئندہ پیر تک بارش، گرد آلود ہوائیں چلنے اور ژالہ باری کا امکان ہے۔
سعودی عرب موسمیات کے قومی مرکز کے مطابق مدینہ منورہ، مکہ مکرمہ، الباحہ، عسیر، جازان، الجوف، حائل، ریاض، قصیم، منطقہ الشرقیہ، تبوک اور حدود شمالیہ آئندہ پیر تک موسمی اتار چڑھاؤ کی زد میں رہیں گے۔
ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
موسمیات کے قومی مرکز نے شہریوں اور مقیم افراد سے کہا ہے کہ وہ نئے موسمی حالات کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں، موسم کی صورتحال سے باخبر رہیں اور ضرورت کے تحت ہی باہر نکلیں۔
”