” متحدہ عرب امارات، عدالت کا کارکن کو2لاکھ درہم معاوضہ ادا کرنے کا حکم ” | GNN INFO
”
متحدہ عرب امارات میں دبئی کی سول عدالت نے ایک کمپنی کو اپنے ملازم کو 2 لاکھ درہم معاوضہ ادا کرنے کا پابند کیا ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق ایک کارکن نے عدالت سے رجوع کرکے استدعا کی تھی کہ اسے کمپنی سے5لاکھ درہم کا معاوضہ دلوایا جائے کیونکہ کمپنی کے مالکان نے اس پر اپنے تنخواہ کے لیٹر میں جعلسازی کا الزام لگایا تھا۔
کارکن پر الزام تھا کہ اس نے تنخواہ کا معاہدہ 5 ہزار درہم سے بڑھا کر 20 ہزار درہم ظاہر کیا تھا۔
یورپی پارلیمنٹ نے ورک، رہائشی پرمٹ کا حصول آسان بنادیا
عدالت نے ملازم اور کمپنی کے بیانات کے حوالے سے تمام شواہد جمع کرنے کے بعد ملازم کو تمام الزامات سے بری قرار دیتے ہوئے کمپنی کو حکم دیا کہ وہ ملازم کو 2 لاکھ درہم ادا کرے۔
سول عدالت نے حکم دیا کہ رقم کی ادائیگی کرنے تک پانچ فیصد منافع، مقدمے کے اخراجات اور وکیل کا محنتانہ بھی ادا کیا جائے۔
”