December 23, 2024

” شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک ” | GNN INFO

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 2 دہشتگرد مارے گئے جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں آپریشن خفیہ اطلاع پر کیا گیا۔ مارے جانے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔

مارے جانے والے دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کے مختلف علاقوں میں تیسرے روز بھی زلزلے کے جھٹکے

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن بھی کیا گیا جبکہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔



About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *