” 23 مارچ پریڈ: راولپنڈی میں جمعرات اور جمعہ کو تعطیل کا اعلان ” | GNN INFO
”
پاکستان ڈے پریڈ کی تیاریوں کے حوالے سے راولپنڈی میں جمعرات اور جمعہ کو تعطیل ہو گی ۔
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 23 مارچ پریڈ کے حوالے سے راولپنڈی میں 21 مارچ بروز جمعرات ، 22 مارچ بروز جمعہ مقامی سطح پر تعطیل ہو گی۔
ساتھ ہی نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مقامی چھٹی کا اطلاق راولپنڈی بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر انتظام جاری امتحانات پر نہیں ہو گا۔
خیال رہے کہ وفاق کے زیر انتظام چلنے والے اداروں میں ہفتہ اور اتوار کو چھٹی ہوتی ہے اس طرح راولپنڈی میں جمعرات ، جمعہ ، ہفتہ اور اتوار کو چھٹی ہو گی۔
”