December 24, 2024

” سپریم کورٹ کے جج مظاہر علی اکبر نقوی برطرف ” | GNN INFO

سپریم کورٹ کے جج مظاہر علی اکبر نقوی برطرف

صدر مملکت آصف علی زرداری نے سپریم کورٹ کے جج مظاہر علی اکبر نقوی کو برطرف کرنے کی منظوری دے دی۔

وزارت قانون نے مظاہر نقوی کی برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کا اطلاق 10 جنوری 2024 سے نافذ العمل ہے۔

سپریم جوڈیشل کونسل نے مظاہر اکبر نقوی کوبرطرف کرنے کی سفارش کی تھی۔

جسٹس مظاہر نقوی برطرف، سپریم جوڈیشل کونسل کا بڑا فیصلہ

خیال رہے کہ رواں ماہ سپریم جوڈیشل کونسل نےمظاہر نقوی کو برطرف کرنےکی سفارش کر تے ہوئے اپنی رائے منظوری کے لیے صدر مملکت کو بھجوائی تھی۔

اس حوالے سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ سپریم جوڈیشل کونسل نے مظاہر نقوی کے خلاف 9 شکایات کا جائزہ لیا، ان شکایات کا جائزہ آئین کےآرٹیکل 206 کی شق (6) کے تحت لیا گیا، مظاہر نقوی ان شکایات میں مس کنڈکٹ کےمرتکب پائےگئے جس کے باعث انہیں جج کے عہدے سے ہٹا دینا چاہیے تھا۔



About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *