” وزیر تعلیم رانا سکندر حیات سے برٹش ہائی کمشین کلارا سترادج کی ملاقات ” | GNN INFO
”
پنجاب کو درپیش تعلیمی چیلنجز، صوبے بھر میں برطانیہ کے جدید تعلیمی تجربات سے استفادہ کرتے ہوئے اصلاحات کرنے کا فیصلہ۔
وزیر تعلیم رانا سکندر حیات اور برٹش ہائی کمشین لاہور آفس کی ہیڈ کلارا سترادج کے درمیان ملاقات ہوئی۔ اس دوران باہمی دلچپسی کے امور سمیت پنجاب کی تعلیمی ترقی کے حوالے سے مشترکہ اقدامات اور صوبے میں برطانیہ کے تعاون سے مختلف تعلیمی پراجیکٹس کے آغاز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
افسوس ہے پنجاب والے اپنے بچوں کو پنجابی نہیں اردو سکھاتے ہیں، مریم نواز
صوبائی وزیر تعلیم نے برطانوی ہائی کمیشن کو پنجاب کو درپیش تعلیمی چیلنجز اور مسائل کے تناظر میں پنجاب حکومت کی ترجیحات اور ممکنہ اقدامات بالخصوص لڑکیوں کی تعلیم کیلئے اٹھائے جانے والے ممکنہ اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔
وزیر تعلیم پنجاب نے سرکاری سکولوں میں فنی تعلیم، جدید آئی ٹی اور ٹیکنالوجی کورسز شروع کروانے کے منصوبے کے بارے میں بھی ہیڈ آف برٹش کونسل کو آگاہ کیا۔
اس موقع پر رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ برطانیہ کے جدید تعلیمی تجربات سے استفادہ کرتے ہوئے پنجاب میں اصلاحات کریں گے۔
”