” ہرنائی، کوئلے کی کان میں دھماکہ، 18 کان کن پھنس گئے ” | GNN INFO
”
ہرنائی: بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں کوئلہ کی کان میں گیس دھماکے سے 18 کان کن پھنس گئے۔
لیویز فورس کے مطابق ہرنائی میں کوئلے کی کان میں ہونے والے دھماکے سے جلات خان کوئلہ کان کا ایک حصہ بیٹھ گیا۔ جس کے باعث 10 کان کن پھنس گئے تھے۔
کوئلے کی کان میں پھنسے کان کنوں کو ریسکیو کرنے کے لیے 8 افراد کان میں داخل ہوئے تو وہ بھی کان میں پھنس گئے۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی 25 رمضان سے پہلے جیل سے باہر آجائیں گے، بیرسٹر سلمان صفدر
لیویز کے مطابق کوئلے کی کان میں پھنسے 18 کان کنوں کو ریسکیو کرنے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
”