December 23, 2024

” محکمہ موسمیات کی عید الفطر 2024 کی ممکنہ تاریخ کی خبروں پر وضاحت ” | GNN INFO

محکمہ موسمیات کی عید الفطر 2024 کی ممکنہ تاریخ کی خبروں پر وضاحت

محکمہ موسمیات نے عید الفطر 2024 کی ممکنہ تاریخ کی خبروں پر وضاحت دے دی۔

محکمہ موسمیات کی جانب سےجاری وضاحت میں کہا گیا ہےکہ سوشل میڈیا پر عیدالفطرکی ممکنہ تاریخ کی خبرمیں صداقت نہیں ہے، ہماری جانب سےکوئی پیشگوئی یا اعلان نہیں کیا گیا،عید کےچاندکا اعلان رویت حلال کمیٹی کی جانب سے کیا جائے گا۔

واضح رہےکہ میڈیا رپورٹس کےمطابق ماہرین فلکیات کی جانب سےملک بھرمیں 11 اپریل کو عیدالفطرمنائےجانےامکان ظاہر کیا گیا تھا،تاہم میٹ کی آفس کی جانب سے کسی اعلان یا پیشگوئی کی خبروں کو مسترد کردیا گیا ہے۔

عید اگر 11 اپریل کوہوتی ہےتوپاکستانی اس سال رمضان کےمقدس مہینےمیں 30 روزے رکھ پائیں گے،واضح رہےکہ ملک بھرمیں ماہ صیام کا آغاز 12 مارچ کو ہوا تھا اورشوال کا چاند 10 یا 11 اپریل کو نظر آنےکا امکان ہے۔



About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *