December 23, 2024

” خواجہ آصف نے تحریک انصاف کو ” بے نامی جماعت ” قرار دے دیا ” | GNN INFO

خواجہ آصف

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف کو ” بے نامی جماعت ” قرار دے دیا۔

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ایک بے نامی جماعت نے کیا کرنا ہے اور کیا نہیں کرنا ، یہ اسمبلی میں شور مچاتے رہیں گے، ہمارا کام قانون سازی ہے وہ ہم کرتے رہیں گے۔

پاکستان میں عید کب ہوگی؟ 100 سالہ قمری کیلنڈر وائرل

انکا مزید کہا کہ تحریک انصاف اپنے رول کا تعین خود نہیں کر پا رہی ہے۔ پوری پارٹی وکیلوں کے حوالے ہو چکی ہے، کوئی سینیٹر بن گیا تو کوئی قومی اسمبلی کارکن بن گیا۔

وفاقی وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف میں وکلا کی لاٹری نکلی ہوئی ہے یہ پارٹی کا کچھ نہ کچھ تو کر کے جائیں گے۔



About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *