” پاکستان میں عید کب ہوگی؟ 100 سالہ قمری کیلنڈر وائرل ” | GNN INFO
”
رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں ہی عید کی تیاریوں کے ساتھ عید کی پیش گوئیوں کا سلسلہ بھی شروع ہو جاتا ہے۔
اسی حوالے سے ایک 100 سالہ قمری کلینڈر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جو 1401 ہجری سے 1500 ہجری یعنی 1981 سے 2072 تک محیط ہےاس میں عید کے متعلق ہر سال کی تاریخوں کی درجہ بندی کی گئی ہے ۔اس کلینڈر کے مطابق پاکستان میں 2024 میں عید 10 اپریل بروزبدھ کو ہو گی۔
یو اے ای اور پاکستان میں عید الفطر کی تاریخ سے متعلق پیش گوئی کر دی گئی
قمری کلینڈر 1981 سے لے کر 2071 تک عید کے حوالے سے پیش گوئیوں کی درج بندی کی گئی ہے، یہاں یہ دلچسپ امر ہے کہ پاکستان میں عید سے متعلق 1981 سے اب تک تمام پیشگوئیاں درست ثابت ہوئی ہیں۔
دوسری جانب ماہرین فلکیات کی جانب سے متحدہ عرب امارات اور پاکستان میں عید الفطر کی تاریخ کے حوالے سے پیشگوئی کر دی گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کی رپورٹ کے مطابق ایمریٹس آسٹرونومی سوسائٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ابراہیم الجروان نے بتایا ہے کہ اس سال عید الفطر بروز بدھ 10 اپریل کو ہونے کا امکان ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ متحدہ عرب امارات سمیت سعودی عرب کے مسلمان 30 دن کے روزے رکھیں گے۔
ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ
مختلف میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ پاکستان میں 10 اپریل کو عید الفطر کا چاند نظر آنے کی پیشگوئی کی گئی ہے یعنی پاکستان میں عیدالفطر 11 اپریل بروز جمعرات کو ہونے کا امکان ہے۔
”