” سوڈان میں پیٹرول کی قیمتیں بڑھنے کے بعد گدھے مہنگے ہو گئے ” | GNN INFO
”
سوڈان میں پیٹرول کی قیمتیں بڑھنے کے بعد گدھے مہنگے ہو گئے۔ایندھن کی قیمت 20 گنا بڑھ کر 25,000 سوڈانی پانڈ فی لیٹر ہوگئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کے مطابق سوڈان میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے بعد گدھوں کی مانگ میں اچانک اضافہ یکھنے میں آیا ہے۔ ملک میں لوگ گدھا گاڑیوں کا رخ کر رہے ہیں کیونکہ پٹرول سٹیشنوں کا ایندھن ختم ہو گیا ہے۔
رمضان المبارک کی آمد آمد، عوام کیلئے بڑی خوشخبری
رپورٹ کے مطابق ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ لوگوں نے نقل وحمل کے پرانے طریقوں کو اپنا لیا ہے۔ ڈیلر کے مطابق گدھوں کی قیمت میں حالیہ دنوں میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔ واضح رہے کہ سوڈان میں قلیل مدت میں ایندھن کی قیمت 20 گنا بڑھ کر 25,000 سوڈانی پانڈ یا تقریبا 20 ڈالر فی لیٹر ہوگئی۔
”