December 23, 2024

” پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، ڈالر مزید سستا ہو گیا ” | GNN INFO

اسٹاک مارکیٹ

پاکستان میں ڈالر کی قدر میں مزید کمی ہو گئی ہے جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز کی طرح تیزی دیکھی جا رہی ہے۔

دوران کاروبار انٹربینک میں ڈالر 23 پیسے سستا ہوگیا،فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 277روپے80پیسے میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی کاروبار کے آغاز پر تیزی دیکھی جا رہی ہے، 100انڈیکس میں 77پوائنٹس کا اضافہ ہو گیا۔

معیشت کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم

دوران کاروبار انڈیکس 67ہزار220 پوائنٹس پرٹریڈکرتے دیکھاگیا، گزشتہ رو زپاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس نے نئی تاریخ رقم کی۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 594 پوائنٹس اضافے سے 67142 کی سطح پربند ہوا۔واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس کی تاریخی بلند ترین سطح 67094 تھی۔



About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *