” پاکستان کے ٹاپ 66 ٹیکس دینے والے افراد، کمپنیوں اور برآمد کنندگان کی فہرست سامنے آگئی ” | GNN INFO
”
اسلام آباد(شہزاد پراچہ) پاکستان کے ٹاپ 66 ٹیکس دینے والے افراد، کمپنیوں اور برآمد کنندگان کی معلومات ہم نیوز نےحاصل کر لی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سب سے زیادہ ٹیکس دینے والوں میں پاکستان اسٹیٹ آئل کمپنی، پاکستان ٹوبیکو کمپنی، آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی شامل ہیں، اسی طرح سب سے زیادہ ٹیکس دینے والوں میں پاک عرب ریفائنری، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ، انڈس موٹر کمپنی، گورنمنٹ ہولڈنگز لمیٹڈ بھی شامل ہیں۔
مزید برآں سب سے زیادہ ٹیکس دینے والوں میں پیپسی کولا انٹرنیشنل، میزان بینک، نیشنل ریفائنری، ماری پیٹرولیم کمپنی اور کوکا کولا پاکستان شامل ہیں۔
انکم ٹیکس میں زیادہ ٹیکس دہندگان میں مسلم کمرشل بینک، یو بی ایل، اسٹینڈرڈ چارٹرڈ، حبیب بینک اور این بی پی شامل جبکہ ایسوسی ایشن آف پرسن میں ایس اعجاز الدین اینڈ کمپنی شامل ہیں۔
انفرادی طور پر ٹیکس دہندگان میں امتیاز حسین، مصدق ذوالقرنین، طارق عزیز چنہ، محمد ہارون محمود اور طارق رفیع شامل ہیں۔
زیادہ سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والے نئے ٹیکس دہندگان میں Logisticsone اور Fertlink International شامل اور چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں میں خالد یوسف، ندیم احمد رانا اور محمد اسلم شامل ہیں۔
پاکستان کے معروف برآمد کنندگان میں اسٹائل ٹیکسٹائل، انٹرلوپ لمیٹڈ، نشاط ملز، آرٹسٹک ملنرز، گل احمد ٹیکسٹائل ملز، سورٹی انٹرپرائزز، یونس ٹیکسٹائل ملز، لبرٹی ملز اور یو ایس اپیرل اینڈ ٹیکسٹائل شامل ہیں۔
کیمیکل مصنوعات کے برآمد کنندگان میں آئی سی آئی پاکستان لمیٹڈ اور آرکروما پاکستان لمیٹڈ شامل، فوڈ پروڈکٹس کے برآمد کنندگان میں Garibsons اور اسماعیل انڈسٹریز لمیٹڈ شامل، چمڑے کے برآمد کنندگان میں سروسز گلوبل فوٹ ویئر لمیٹڈ اور لبرمین انٹرنیشنل شامل،مشینری کے برآمد کنندگان میں پاکستان ایکومولیٹرز اور اٹلس ہونڈا لمیٹڈ شامل، کاغذ اور پلاسٹک کے برآمد کنندگان میں تترا پاک پاکستان شامل،فارماسیوٹیکل ایکسپورٹرز میں گیٹز فارما اور دی سیرل کمپنی لمیٹڈ شامل، اسپورٹس ایکسپورٹرز میں میسرز فارورڈ اسپورٹس لمیٹڈ اور اعوان اسپورٹس انڈسٹریز شامل، اسٹیل اور میٹل مصنوعات میں مغل آئرن اور اسٹیل انڈسٹریز شامل، اوردیگر برآمد کنندگان میں یونائیٹڈ انرجی پاکستان لمیٹڈ ، پاکستان ایلومینیم بیوریج کین لمیٹڈ، شامل ہیں۔
اسی طرح مصالحے کے برآمد کنندگان میں شان فوڈز پرائیویٹ لمیٹڈ شامل،مچھلی اور کرسٹاکنز میں میری ٹائم سی فوڈ شامل ، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے برآمد کنندگان میں سسٹمز لمیٹڈ، کونٹور سافٹ ویئر لمیٹڈ، Abs-Labs لمیٹڈ شامل ہیں۔
گزشتہ سال کے مقابلے میں سب سے زیادہ گروتھ والے برآمد کنندگان میں احمد فائن ٹیکسٹائل ملز اور علی مرتضیٰ شامل ہیں۔
پہلی بار برآمد کنندگان میں گیسن رائس کارپوریشن، ایم ڈی کے ایکسپورٹس اینڈ امپورٹس لمیٹڈ اور وقار رائس ملز، خواتین برآمد کنندگان میں حمیرہ خالد (عمر جرمنٹس) اور ہما ارشد (اے اے انٹرپرائز)، سلمان سلطانہ (بابر برادران) شامل ہیں۔
”