” سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد یوم پاکستان پریڈ کے مہمان خصوصی ہوں گے ” | GNN INFO
”
سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن عبدالعزیز یوم پاکستان پریڈ کے مہمان خصوصی ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق سعودی وزیر دفاع کو پریڈ میں شرکت کی دعوت آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے دی تھی۔
ذرائع کے مطابق آرمی چیف نے سعودی وزیردفاع کو دعوت حالیہ دورہ سعودی عرب کے دوران دی تھی۔
یوم پاکستان کے موقع پر پریڈ میں آذربائیجان اور چین کے فوجی دستے کی شمولیت
ذرائع کے مطابق یوم پاکستان پریڈ میں خلیج تعاون کونسل کے سرمایہ کاری اداروں کے سربراہاں اور بحرین کی دفاعی افواج کے کمانڈر بھی یوم پاکستان پریڈ میں شرکت کریں گے۔
دوسری جانب23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر مسلح افواج کی خصوصی پریڈ کی تیاریاں پورے جوش و جذبے سے جاری ہیں۔
یوم پاکستان کی پریڈ میں آذربائیجان اور چین کے فوجی دستے بھی حصہ لینے کے لیے پہنچ چکے ہیں۔
وزیراعظم سمیت کابینہ اراکین کا تنخواہیں اور مراعات نہ لینے کا فیصلہ
آذربائیجان کے فوجی دستوں نے اپنے جذبات کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارا برادر ملک ہے اور ہمیں اس خاص موقع پر یہاں آکر ہمیشہ فخر محسوس ہوتا ہے۔
گزشتہ روز پہلی ریہرسل اچھی طرح سے مکمل ہونے کے بعد حوصلے بہت بلند ہیں آج چینی فوج نے ہمیں جوائن کیا ہے اوریہ سب بہت قابل ہیں اس لیے ہمیں بہت خوشی ہے کہ چین اور آذربائیجان کی افواج بھی پریڈ میں حصہ لے رہی ہیں۔
”